ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں پہلا یوم ِ قدرتی علاج ’ناچروپتی ڈے ‘کا انعقاد: قدرتی علاج سے کوئی نقصان نہیں

کاروار میں پہلا یوم ِ قدرتی علاج ’ناچروپتی ڈے ‘کا انعقاد: قدرتی علاج سے کوئی نقصان نہیں

Mon, 19 Nov 2018 21:47:36    S.O. News Service

کاروار :19؍نومبر (ایس او نیوز)ضلع آیوش افسران دفتر کاروار میں18نومبر کو پہلا ناچروپتی ڈے (یوم قدرتی علاج )سیدھے سادے انداز میں مناتےہوئے قدرتی علا ج پر ماہرین کے ذریعے روشنی ڈالی گئی۔ 

صبح 10بجے روٹری کلب کے صدر پرسنا ریونکر نے چراغ روشن کرتےہوئے پروگرام کا افتتاح کیا اور ڈاکٹر واہنی نائک نے استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع آیوش افسران ڈاکٹر سی آر بسوراجیانے قدرتی علاج کے متعلق خطاب کرتےہوئے کہاکہ قدرتی علا ج کریں گے تو کوئی بھی نقصان نہیں ہونے کی بات کہی۔ ڈاکٹر پرکاش اے جے نے قدرتی علاج کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور روٹری کلب کے چندر شیکھرنے قدرتی علاج کی دستیابی پر اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اس مو قع پر کرشنانند کولویکر اور اور ، آیورویدا ڈاکٹر للتا شٹی ، ڈاکٹر واہنی ، ضلع سرکاری ملازمین سنگھ صدر  سنجیو کمار موجود تھے۔


Share: